1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ اہم اعلان ہوگیا

Big News for 1,500 Rupee Prize Bond Holders
پاکستان میں 1500 روپے کے پرائز بانڈز کے مالکان کے لیے خوشخبری ہے۔ نیشنل سیونگز سینٹر میں پرائز بانڈ کا ڈرا نمبر 105 آج منعقد ہوا، قرعہ اندازی کے نتائج میں انعام جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کیا گیا۔
اس ڈرا کے مطابق پہلے انعام کے طور پر 30 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ دوسرے انعام کے تین فاتحین کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔ جبکہ تیسرے انعام میں 1,696 افراد کو 18 ہزار 500 روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔
پہلا انعام بانڈ نمبر 429148 کے حامل نے جیتا۔ دوسرے انعام کے فاتحین کے بانڈ نمبر 430347، 591133 اور 628300 ہیں۔ جیتنے والے افراد اصل بانڈ اور شناختی کارڈ کے ساتھ اپنے انعام کا دعویٰ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بی ایس سی فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے کر سکتے ہیں۔
نیشنل سیونگز سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ مکمل ڈرا لسٹ جلد جاری کی جائے گی تاکہ تمام صارفین نتائج دیکھ سکیں۔ پرائز بانڈ پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر جانے جاتے ہیں کیونکہ سرمایہ کار کو اصل رقم کا نقصان نہیں ہوتا اور سال بھر میں انعام جیتنے کا موقع ملتا ہے۔
ہر پاکستانی اپنی شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ کسی بھی آفس، نامزد کمرشل بینک یا نیشنل سیونگز سینٹر سے پرائز بانڈ خرید سکتا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












