سولر صارفین کیلئے جھٹکا یا خوشخبری؟ نیٹ میٹرنگ سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا

Shock or relief for solar users? Major decision on net metering revealed
نیپرا نے موجودہ سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے سے ایسے صارفین کو وقتی ریلیف مل گیا ہے جو پہلے ہی سولر سسٹم لگا چکے ہیں۔
نیپرا نے سولر پالیسی میں مجوزہ ترامیم کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔ عوام اور متعلقہ اداروں سے 30 دن کے اندر اپنی آراء دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ ان ترامیم پر عمل درآمد 9 فروری 2026 سے شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق نیپرا نے واضح کیا ہے کہ موجودہ صارفین کے معاہدے پہلے کی شرائط پر ہی چلتے رہیں گے۔ البتہ نئے صارفین کے لیے قواعد بدلنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس سے قبل نیپرا نے نیٹ میٹرنگ کے بجائے نیٹ بلنگ نظام لانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد سولر صارفین میں تشویش پائی جا رہی تھی۔
نئے قواعد کے تحت آئندہ سولر لگانے والوں سے اضافی بجلی کم قیمت پر خریدی جائے گی۔ فی یونٹ نرخ 11 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح صارفین اور بجلی کمپنیوں کے درمیان معاہدے کی مدت بھی کم کی جا رہی ہے۔ پہلے یہ مدت 7 سال تھی، جسے 5 سال کرنے کی تجویز سامنے آئی تھی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












