سونے کی قیمت میں زبردست کمی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Gold prices in Pakistan Today - March 4, 2026
آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار روپے کم ہوکر 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے پر آگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 573 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے ہوگئی ہے۔
ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 9004 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر کمی سے5172 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











