منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ میں چار ہزار پوائنٹس کا بڑا اضافہ

03 مارچ, 2026 11:53

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے اور انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ چھپن ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر چکا ہے، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ چھپن ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہو گیا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں چار ہزار سے زائد پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس ایک لاکھ چھپن ہزار ایک سو چھ پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال؛ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو تاریخی جھٹکا

اس سے قبل گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس سولہ ہزار پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ اکیاون ہزار نو سو بہتر پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج سرمایہ کاروں کے اعتماد نے مارکیٹ کو دوبارہ استحکام بخشا ہے۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر بہتر ہوئی ہے اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہو گیا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر اب دو سو اناسی روپے پینتالیس پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں یہ بہتری ملک میں معاشی استحکام کی علامت ہے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بڑھے گا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔