منگل، 7-جولائی،2026
منگل 1448/01/22هـ (07-07-2026م)

سعودی عرب نے خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

07 جولائی, 2026 08:34

سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے ایشیائی خریداروں کے لیے اگست کے مہینے کی قیمتوں میں 11 ڈالر فی بیرل کی تاریخی اور بڑی رعایت کا اعلان کردیا۔

سعودی عرب نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بہت بڑی کمی کر دی ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی سرکاری کمپنی آرامکو نے ایشیائی خریداروں کے لیے اگست کی قیمتوں میں تاریخی رعایت کا اعلان کیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت ایشیائی خریداروں کے لیے عرب لائٹ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی ہے، جو کہ 11 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت سے استعفیٰ اسرائیلی قبضے کے بہانوں کو ختم کرنے کیلئے دیا، حماس

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی آرامکو نے پچھلے 26 سال میں قیمتوں میں یہ سب سے بڑی کمی کی ہے۔ سال 2020 کی قیمتوں کی جنگ کے بعد یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ تیل اتنے بڑے ڈسکاؤنٹ پر فروخت ہوگا۔

تیل کی سپلائی بڑھنے کی وجہ سے اب خریداروں کے لیے عالمی سطح پر مقابلہ سخت ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے سعودی عرب کو یہ قدم اٹھانا پڑا، اس سے قبل سعودی عرب نے ایسی بڑی رعایت سال 2020 میں دی تھی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔