ایس آئی ایف سی کی سفارش پر 7 نئے سیمنٹ پلانٹس کی منظوری

پاکستان میں صنعتی ترقی کے لیے ایس آئی ایف سی کی فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت 7 نئے سیمنٹ پلانٹس کے لیے 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی۔
پاکستان میں صنعتی ترقی اور اصلاحاتی عمل میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا کلیدی کردار معیشت کے مختلف شعبوں میں نمایاں تبدیلیاں لا رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت 7 نئے سیمنٹ پلانٹس کے لیے 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی ہے۔
ریگولیٹری رکاوٹوں کے خاتمے کے بعد فلیئنگ سیمنٹ اور لکی سیمنٹ سمیت 7 کمپنیوں کے منصوبوں کو بڑی پیش رفت ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایس آئی ایف سی کی معاونت سے خصوصی اقتصادی زونز کے ذریعے صنعتی شعبے کی ترقی
اسی سہولت کاری کے نتیجے میں لکی سیمنٹ نے اپنے کراچی پلانٹ کی اپ گریڈیشن مکمل کر لی ہے اور اس کی پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ کراچی پلانٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت 3 لاکھ ٹن بڑھ کر 5.35 ملین ٹن ہو گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق اس اپ گریڈیشن سے فیول ایفیشنسی بہتر ہوگی اور کوئلے کے استعمال میں بڑی کمی متوقع ہے۔ اس توسیع کے بعد لکی سیمنٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت بڑھ کر 15.6 ملین ٹن سالانہ ہو گئی، جس کے بعد لکی سیمنٹ پاکستان کی سب سے بڑی سیمنٹ پروڈیوسر کمپنی کے طور پر اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر رہی ہے۔
ان اہم منصوبوں سے طویل المدتی مؤثر، پائیدار اور جدید صنعتی عمل کے ذریعے ویلیو ایڈیشن اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ پاکستان میں صنعتی ترقی اور اپ گریڈیشن کا یہ عمل ایس آئی ایف سی کے مؤثر اور اصلاحاتی اقدامات کی واضح عکاسی کرتا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











