مشرق وسطیٰ کشیدگی!!! سونے کی قیمت کہاں پہنچے گی؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

Middle East Tension!!! How High Will Gold Prices Go? Major Forecast Revealed
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں کے بعد عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں تاریخی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ 28 فروری کو سونے کی قیمت نے 5,400 ڈالر فی اونس کی نفسیاتی حد عبور کی اور تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔
2 مارچ کو عالمی منڈی کے کھلنے کے بعد سونے کی قیمت میں فوری 2 سے 3 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ اسپاٹ گولڈ کی قیمت 5,400 ڈالر سے اوپر چلی گئی، جبکہ بعض فیوچر ٹریڈز میں یہ 5,500 ڈالر تک جا پہنچی۔ ماہرین کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
جنگ کے خدشات اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ اور دیگر اثاثوں سے اپنا سرمایہ نکال کر سونے میں لگا رہے ہیں۔ تہران اور دیگر مشرقِ وسطیٰ کے علاقوں میں فضائی حدود کی بندش اور بحیرہ عرب میں کشیدگی نے سونے کی نقل و حمل کو بھی متاثر کیا ہے۔ دبئی، جو سونے کی عالمی تجارت کا بڑا مرکز ہے، وہاں ترسیل میں تاخیر کے سبب مقامی منڈیوں میں سونے کی قلت اور قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں سرمایہ کار محتاط رہیں۔ تاجروں کا اندازہ ہے کہ اگر یہ تنازع طول پکڑتا ہے اور ایران مزید جوابی کارروائیاں کرتا ہے، تو سونے کی قیمت 2026 کے آخر تک 6,000 سے 6,300 ڈالر فی اونس تک پہنچ سکتی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










