ملک میں پیٹرول کا 28 دن کا ذخیرہ موجود ہے، پریشانی کی بات نہیں، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیٹرول مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں ایندھن کے ذخائر کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرول مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ ملک میں پیٹرول کا 28 دن اور درآمدی گیس کا 15 دن کا ذخیرہ موجود ہے، اس لیے فوری طور پر بڑے پیمانے پر ذخیرہ اندوزی کی ضرورت نہیں ہے۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ اگرچہ قطر سے گیس کی سپلائی عارضی طور پر رک گئی ہے، لیکن حکومت متبادل بندوبست کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مہنگائی کا نیا طوفان؟ گورنر اسٹیٹ بینک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی
دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ علاقائی کشیدگی سے تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہیں، جس سے روپے پر دباؤ بڑھے گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ متحدہ عرب امارات اب سالانہ کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر قرضے رول اوور کر رہا ہے۔ معاشی ٹیم کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر جون 2026 تک 18 ارب ڈالر ہونے کی توقع ہے۔
وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ نئے مالی سال کا بجٹ وزارت خزانہ کا ٹیکس پالیسی آفس تیار کرے گا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈسپلن پر عمل کرنا پڑے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










