سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ

Gold prices in Pakistan Today - March 5, 2026
آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 800 روپے کم ہوکر 5 لاکھ 37 ہزار 162 روپے پر آگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 401 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 529 روپے ہوگئی ہے۔
ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 194 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 8810 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر کمی سے5144 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











