پیٹرولیم مصنوعات میں 20 سے 45 روپے فی لیٹر تک کے اضافے کا امکان

ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، جس کا براہِ راست اثر پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں پر پڑے گا۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی نے عالمی آئل مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اسی طرح برقرار رہی تو پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلے جائزے کے دوران 20 سے 45 روپے فی لیٹر تک کا بڑا اضافہ ہو سکتا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں اس وقت شدید بے یقینی کی صورتحال ہے اور سپلائی لائن متاثر ہونے کا ڈر ہے۔ خاص طور پر آبنائے ہرمز، جہاں سے دنیا کی تیل کی ترسیل کا ایک بڑا حصہ گزرتا ہے، وہاں حالات خراب ہونے کی صورت میں تیل کی قیمتیں عالمی سطح پر بلند ترین سطح کو چھو سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان میں ایرانی مشن پر حملہ ہوا، تو دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانے محفوظ نہیں رہیں گے، ایران
پاکستان، جو اپنی ایندھن کی ضروریات کے لیے زیادہ تر درآمدی تیل پر انحصار کرتا ہے، اس عالمی لہر سے شدید متاثر ہو سکتا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں کا بڑھنا پاکستان میں مہنگائی کے نئے طوفان کا سبب بنے گا۔
موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے آئندہ نوٹیفکیشن عوام کے لیے پریشان کن ثابت ہو سکتا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی سپلائی میں کمی اور انشورنس چارجز میں اضافے نے تیل کمپنیوں کو قیمتیں بڑھانے پر مجبور کر دیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











