بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

سردی کی شدت میں اضافہ؛ تعلیمی اداروں سے متعلق ایک اور اہم فیصلہ ہوگیا

14 جنوری, 2026 11:24

خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدید لہر کے پیش نظر صوبائی حکومت نے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔

 محکمہ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 16 جنوری سے تمام پرائمری اسکول صبح 9 بجے سے دن 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کی کلاسز صبح 9 بجے سے دوپہر 2:20 بجے تک ہوں گی۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کی صحت اور سردی سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔