میٹرک بورڈ کراچی نے نہم و دہم کے سالانہ امتحانات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا ہوں گے

میٹرک امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان
میٹرک بورڈ کراچی نے جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق امتحانات کا آغاز 7 اپریل 2026 سے ہوگا۔ بورڈ کی جانب سے تمام طلبہ کو بروقت تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سائنس گروپ کے امتحانات صبح کی شفٹ میں ہوں گے۔ جبکہ جنرل گروپ کے طلبہ کے پرچے دوپہر کے وقت لیے جائیں گے۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اس تقسیم کا مقصد امتحانی مراکز پر بہتر نظم و ضبط قائم رکھنا ہے۔ اس سے ہجوم میں کمی آئے گی اور انتظامات بہتر رہیں گے۔
ایڈمٹ کارڈ کے حوالے سے بھی اہم اعلان کیا گیا ہے۔ ریگولر طلبہ اپنے داخلہ کارڈ آن لائن حاصل کر سکیں گے۔ متعلقہ اسکول بھی بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے طلبہ کو فراہم کریں گے۔ دوسری جانب پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ بذریعہ ڈاک ان کے گھروں کے پتے پر ارسال کیے جائیں گے۔ اگر کسی امیدوار کو داخلہ کارڈ وقت پر موصول نہ ہو تو وہ فوری طور پر بورڈ دفتر سے رابطہ کرے۔
بورڈ نے واضح کیا ہے کہ بغیر داخلہ کارڈ کسی کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانی مرکز پر کم از کم تیس منٹ پہلے پہنچیں۔ تاخیر کی صورت میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ نقل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ تمام امتحانی مراکز پر نگرانی کا نظام سخت کیا جائے گا۔ والدین سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ بچوں کی رہنمائی کریں اور انہیں پرسکون ماحول فراہم کریں تاکہ وہ بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










