ہفتہ، 7-مارچ،2026
جمعہ 1447/09/17هـ (06-03-2026م)

سرکاری اور نجی اسکولوں میں 9 مارچ سے تعطیلات کا اعلان؛ بڑی خبر سامنے آگئی

05 مارچ, 2026 12:56

متحدہ عرب امارات میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے اہم اعلان سامنے آ گیا ہے۔

 حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں اسپرنگ بریک 9 مارچ سے شروع ہو گی اور یہ تعطیلات 22 مارچ تک جاری رہیں گی۔ اس فیصلے کا مقصد طلبہ کو موجودہ ہنگامی حالات میں محفوظ اور مستحکم تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔

وزارتِ تعلیم اور وزارتِ ہائر ایجوکیشن کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے حالیہ جارحیت اور علاقائی سلامتی کے پیشِ نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس سے قبل طلبہ کو 6 مارچ تک ریموٹ لرننگ کے ذریعے تعلیم جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی، تاکہ وہ آن لائن کلاسز مکمل کر کے تعطیلات کا آغاز کر سکیں۔

یہ تعطیلات صرف اسکولوں تک محدود نہیں بلکہ یو اے ای کی جامعات بھی ان میں شامل ہوں گی۔ تمام اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں اور کلاسز 23 مارچ سے دوبارہ شروع ہوں گی۔ نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر سیف الظاہری نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح طلبہ کی حفاظت اور تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ تعلیمی سال 2025-2026 کے کیلنڈر کے مطابق اسپرنگ بریک کا آغاز 16 مارچ سے ہونا تھا، لیکن ہنگامی حالات کے پیشِ نظر اسے ایک ہفتہ پہلے منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام اسکول اور جامعات اس اعلان پر فوری عمل کریں گے تاکہ طلبہ کی تعلیمی منصوبہ بندی متاثر نہ ہو۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔