جامعہ کراچی میں صبح کی کلاسز آن لائن کرانے کا فیصلہ

Historic Increase in Petrol Prices; University of Karachi Decides to Shift Morning Classes Online
پیٹرول کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد جامعہ کراچی میں صبح کی کلاسز آن لائن کروانے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق 9 مارچ سے رمضان المبارک کے اختتام تک جامعہ کراچی میں صبح کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔ جامعہ کراچی انتظامیہ نے یہ فیصلہ طلبہ کی سہولت کے پیش نظرکیا ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ مسائل کا خدشہ ہے، اس لئے جامعہ کراچی کی تمام مارننگ کلاسز آن لائن منعقد کی جائیں گی۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










