ہفتہ، 7-مارچ،2026
ہفتہ 1447/09/18هـ (07-03-2026م)

تعلیمی اداروں کے بند ہونے یا آن لائن منتقلی کی خبریں؟ وزیر تعلیم کا اہم بیان سامنے آگیا

07 مارچ, 2026 10:30

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں کی آن لائن منتقلی کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ تعلیمی اداروں کو بند کرنے یا آن لائن سیشنز میں منتقل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

رانا سکندر حیات نے واضح کیا کہ طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے کے لیے تعلیمی سرگرمیاں حسب معمول جاری رہیں گی۔ انہوں نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی کہ افواہوں پر اعتماد نہ کریں اور سرکاری اطلاعات کا انتظار کریں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اپنے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 24 مارچ سے 27 مارچ تک بند رہیں گے اور 30 مارچ کو دوبارہ کھلیں گے۔

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ موسم بہار کی تعطیلات کو عید الفطر کی چھٹیوں کے ساتھ ملا کر طلبہ کی سہولت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد وفاقی حکومت کی ہائی پاورڈ کمیٹی نے مختلف تجاویز تیار کی تھیں۔ ان میں مارچ کے مہینے میں تعلیمی اداروں کے لیے آن لائن سیشنز شروع کرنے پر بھی غور شامل تھا، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔