پیر، 16-مارچ،2026
پیر 1447/09/27هـ (16-03-2026م)

پنجاب بھر کے سینکڑوں ہائی اسکولوں کو ہائر سکینڈری کا درجہ دینے کا فیصلہ

16 مارچ, 2026 11:22

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے متعدد ہائی اسکولوں کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس اقدام کے بعد طلبا و طالبات اپنے ہی ادارے میں ایف اے اور ایف ایس سی کی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ محکمہ تعلیم نے اس سلسلے میں تمام متعلقہ اسکولوں سے مکمل معلومات طلب کر لی ہیں۔ اسکولوں کی اپ گریڈیشن سے قبل ان کی عمارت، کمروں کی تعداد اور دستیاب جگہ کا جائزہ لیا جائے گا۔ صرف وہی اسکول ہائر سیکنڈری کا درجہ حاصل کریں گے جہاں بنیادی سہولتیں موجود ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق اسکولوں کے سربراہان سے ادارے کی تفصیلی رپورٹ مانگی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں طلبا کی تعداد، اساتذہ کی دستیابی اور موجودہ انفراسٹرکچر کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ اس کے بعد تھرڈ پارٹی ٹیم کے ذریعے اسکولوں کا باقاعدہ معائنہ کیا جائے گا۔ معائنے کی رپورٹ کی بنیاد پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

پنجاب میں اس وقت تقریباً چھ ہزار ہائی اسکول موجود ہیں۔ ان میں سے بیشتر نے اپنا ڈیٹا محکمہ تعلیم کو فراہم کر دیا ہے۔ کچھ اسکولوں نے جگہ کی دستیابی کی شرط پر اپ گریڈیشن کی خواہش ظاہر کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جہاں عمارت مناسب ہوگی وہاں فوری طور پر درجہ بڑھایا جائے گا۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔