تعلیمی اداروں میں 15 اپریل تک چھٹیاں؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

Will educational institutions reopen on April 1 or not?
کراچی: تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 15 اپریل تک اضافے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے اس حوالے سے جاری بیان میں واضح کیا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک دستاویز وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اور ایندھن کی قلت کے باعث صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 15 اپریل تک بڑھا دی گئی ہیں۔
وائرل دستاویز میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ تعطیلات کے باوجود امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
وزیر تعلیم نے ان تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ معلومات مکمل طور پر من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔
انہوں نے والدین اور عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند سرکاری ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کو ہی درست سمجھیں۔
سید سردار شاہ نے واضح کیا کہ صوبے بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور تعطیلات میں اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.







