پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں کیلئے نیا ٹائم ٹیبل جاری

30 مارچ, 2026 12:03

خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں کیلئے نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا گیا۔

نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق پرائمری اسکولوں میں حاضری صبح 7:30 بجے جبکہ چھٹی دوپہر 1:35 پر ہوگی، اسمبلی میں طلباء کی اخلاقی تربیت، مختلف موضوعات پر تقاریر اور عملی سرگرمیاں لازمی قرار دی گئی ہیں۔

اسکولوں میں طلباء کو ہفتے میں 3 دن تقاریر اور 3 دن خاکوں کے ذریعے اخلاقی تعلیم دینے کی ہدایت کی گئی، اسکول سربراہان کو ہر ہفتے کے آخری ورکنگ ڈے پر بزمِ ادب کے انعقاد کی بھی ہدایت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق بزم ادب کے بعد آخری 3 پیریڈز میں اسٹاف میٹنگ اور رجسٹرڈ مکمل کیے جائیں گے، اساتذہ کی کمی یا طویل رخصت کی صورت میں ہیڈز اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ کلاسز لیں گے۔

اس کے علاوہ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو اسکولوں میں ٹائم ٹیبل پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔