اسکولوں کے علاوہ کالجز اور یونیورسٹیاں کتنے دن کھلیں گی؟ وزیر تعلیم نے بتا دیا

اسکولوں کے علاوہ کالجز اور یونیورسٹیاں کتنے دن کھلیں گی؟ وزیر تعلیم نے بتا دیا
لاہور: پنجاب میں تمام کالجز اور یونیورسٹیز اب ہفتے میں چار دن فزیکل کلاسز کے لیے کھلی رہیں گی۔
وزیر تعلیم پنجاب، رانا سکندر حیات، نے بتایا کہ پیر سے جمعرات تک کالجز اور یونیورسٹیز میں طلبہ کے لیے فزیکل کلاسز ہوں گی۔ جمعہ کے دن کالجز اور یونیورسٹیز آن لائن کلاسز بھی لے سکیں گی۔
جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو طلبہ کو آن لائن کلاسز لینے کی اجازت ہوگی۔ یہ فیصلہ نجی اور سرکاری تمام کالجز اور یونیورسٹیز پر لاگو ہوگا۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا مقصد طلبہ کی سہولت اور تعلیمی معیار کو برقرار رکھنا ہے، جبکہ تعلیم کے جدید نظام کو فروغ دینا بھی ایک اہم مقصد ہے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











