نواز شریف کی پلاٹ الاٹمنٹ کيس ميں بريت کی درخواست پر تفصیلی فيصلہ جاری
لاہور: احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس سے بريت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ بتاتا ہے کہ نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، اس وقت کی حکومت نے نیب حکام کو نواز شریف کا سیاسی کیریئر تباہ کرنے پر مجبور کیا، ملک کے تین بار کے وزیراعظم نواز شریف کی ساکھ کو تباہ کیا گیا، ریفرنس کے الزامات میں نواز شریف کا کردار شریک ملزموں سے بھی کم ہے۔
عدالت نے نوازشریف اور ان کی جائیدادوں کے 27 شیئر ہولڈرز کی منجمد جائیدادیں بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کیس پراپرٹی اپیل کا وقت ختم ہونے کے بعد ریلیز کر دے، فیصلے کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نیب کو بھیجی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر حملہ
احتساب عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عدالت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لیا جاتا ہے، تعمیل کنندہ کا بیان ریکارڈ نہ کرنے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








