بری امام میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف آپریشن، 17 افغان شہری گرفتار
افغان طالبان رجیم میں خواتین تعلیم کے بنیادی حق سے محروم
اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس آپریشن کیا گیا جس میں 17 افغان شہری گرفتار کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے بری امام میں کی گئی، جہاں پولیس ٹیم نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف چھاپہ مارا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 17 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان شہری حوالات منتقل کر کے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کیے جائیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








