پاک افغان کشیدگی، طورخم تجارتی گزرگاہ نویں روز بھی بند

پاک افغان کشیدگی، طورخم تجارتی گزرگاہ نویں روز بھی بند
خیبر: پاک افغان کشیدگی کے باعث خیبر میں واقع طورخم تجارتی گزرگاہ نویں روز بھی بند ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی راستہ بند ہونے سے امپورٹ، ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہزاروں کارگو گاڑیاں دونوں جانب پھنس گئی ہیں، جبکہ گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔
کسٹم حکام نے بتایا کہ طورخم گزرگاہ سے یومیہ تقریباً 85 کروڑ روپے کی تجارت ہوتی ہے، جس میں 58 کروڑ روپے کی برآمدات اور 25 کروڑ روپے کی درآمدات شامل ہیں، پاکستان سے افغانستان کو سیمنٹ، ادویات، کپڑا، پھل اور سبزیاں برآمد کی جاتی ہیں، جبکہ افغانستان سے کوئلہ، سوپ اسٹون، خشک و تازہ پھل اور دیگر اشیاء درآمد ہوتی ہیں۔
سرحدی بندش کے باعث دوطرفہ تجارت معطل ہونے سے تاجروں اور ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.