جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

افغان باشندوں کے انخلاء کے مثبت اثرات سامنے آنے لگ گئے

22 اکتوبر, 2025 11:14

کوئٹہ: افغان شہریوں کے انخلاء کے بعد صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں مکانوں اور زمینوں کی قیمتوں میں بھاری کمی واقع ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاؤن، نواکلی اور پشتون آباد جیسے علاقوں میں افغان باشندے گزشتہ کئی دہائیوں سے بڑی تعداد میں مقیم تھے اور جائیدادوں کے مالک بن چکے تھے۔

تاہم واپسی کے حکومتی فیصلے کے بعد وہ مکانات فروخت کرکے افغانستان جا رہے ہیں، جس سے مقامی مارکیٹ میں گراوٹ آ گئی ہے۔

پراپرٹی ماہرین کے مطابق متاثرہ علاقوں میں قیمتوں میں 70 سے 80 فیصد تک کمی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ سریاب روڈ، پشتون آباد اور خروٹ آباد جیسے علاقوں میں یہ کمی 90 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کی بڑے پیمانے پر جائیداد فروخت کرنے سے مارکیٹ کا توازن بگڑ گیا ہے اور مقامی سرمایہ کار بھی محتاط ہو گئے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔