ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں؛ ترجمان پاک فوج

23 اکتوبر, 2025 11:24

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر ترجمان پاک فوج نے طلبہ اور اساتذہ سے حالیہ پاک افغان سرحدی صورتحال، سوشل میڈیا کے کردار اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں موجود خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان قوم کے روشن مستقبل کی امید ہیں۔ ملکی ترقی اور خوشحالی میں نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے۔

تقریب میں طلبہ اور اساتذہ نے شہداء اور غازیانِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

طلبہ نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کی مزید بامقصد نشستیں منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈے کا خاتمہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ قوم، امن کی بحالی اور ترقی کے سفر میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

طلبہ نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو ہمیشہ بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا ہے، جس پر ہم سب کو فخر ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔