پاکستان افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتا، ترجمان دفتر خارجہ
Negotiations with Afghan Taliban: Pakistan Provides Evidence-Based Demands to Mediators
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتا۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کیا، شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی، وزیر اعظم نے ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کی، دورے کے اختتام پر پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیر دفاع سے اہم ملاقات کی، اسحاق ڈار کا مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تعمیری اور مثبت انداز میں مذاکرات میں شرکت کی، پاکستان افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتا، توقع ہے افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








