اتوار، 14-دسمبر،2025
اتوار 1447/06/23هـ (14-12-2025م)

سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کرچکے، وزیر خزانہ

13 دسمبر, 2025 15:44

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے قانون سازی کرچکے۔

  وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آل پاکستان چیمبرز کانفرنس سے خطاب کرتے متعلق ہوئے کہا کہ این ایف سی میں چاروں صوبوں نے ایک دوسرے کی بات سنی، اداروں کے اندر کمی کوتاہی کو دور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنوری تک این ایف سی پر کمیٹی کو بلا کر آگے بڑھیں گے، آئی ایم ایف سے اسٹرکچرل ریفارمز پر بات ہوگی، ہر طرف بات ہورہی ہے آئی ایم ایف نے مزید پابندیاں لگائیں، یہ آئی ایم ایف کی اضافی شرط نہیں، ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے اصلاحات متعارف کروائیں۔

 محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاسکو کو بند کررہے ہیں، سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کرچکے، المیہ ہے معاشی پالیسیوں میں روز تبدیلی ہوتی ہے، معیشت چلے گی تو ملک چلے گا۔

 وزیر خزانہ نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کو لیڈ کرنا ہے، فارمل سیکٹر نے کہا نان کمپلائنس سیکٹر کے پیچھے جائیں، سروسز سیکٹرمیں بہتری آئی ہے، خوشی ہے پرائیویٹ سیکٹر حکومت سے مل کر کام کررہا ہے، ہمیں نیو اکانومی کی طرف جانا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔