اتوار، 14-دسمبر،2025
اتوار 1447/06/23هـ (14-12-2025م)

قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

13 دسمبر, 2025 13:35

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیت بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا بھی مشاہدہ کیا۔ انہوں نے فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور مجموعی تیاریوں کو سراہا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ جدید جنگ میں ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونا ناگزیر ہے۔ موجودہ جنگی ماحول میں تیزی، درستگی، حالات کا بروقت ادراک اور فوری فیصلے غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں۔

افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز نے ان کے بلند حوصلے اور قومی سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ مشن پر مبنی سخت تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان آرمی اندرونی اور بیرونی تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ دشمن کی ہائبرڈ مہمات، انتہاپسند نظریات اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے والی قوتوں کے خلاف بھرپور توجہ اور تیاری برقرار رکھی جا رہی ہے۔

اس سے قبل گوجرانوالہ پہنچنے پر کور کمانڈر گوجرانوالہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔