سرکاری افسران خبردار!!! حکومت کا تاریخی فیصلہ

Government Officers Alert! Historic Decision by the Government
اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثوں سے متعلق ایک اہم اور شفاف نظام تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت اثاثے آن لائن جمع کروانے اور بعد ازاں عوام کے لیے شائع کرنے کا طریقہ متعارف کروایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس نظام کے تحت گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے تمام وفاقی اور صوبائی افسران کو اپنے ملکی اور غیر ملکی اثاثوں کی مکمل تفصیلات ڈیجیٹل انداز میں جمع کروانا ہوں گی۔ یہ معلومات ایک مرکزی آن لائن پورٹل پر محفوظ کی جائیں گی، جس تک متعلقہ اداروں کو رسائی حاصل ہوگی۔
منصوبے کے مطابق سال 2026 کے اختتام تک اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے لیے ایک مخصوص ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔ تاہم اس دوران افسران کی نجی معلومات کے تحفظ کے لیے پرائیویسی اور ڈیٹا پروٹیکشن کے خصوصی انتظامات بھی کیے جائیں گے تاکہ کسی قسم کے غلط استعمال سے بچا جا سکے۔
دستاویزات کے مطابق اثاثوں کی جانچ پڑتال کے لیے رسک بیسڈ ویریفکیشن سسٹم بھی نافذ کیا جائے گا۔ اس طریقہ کار کے تحت مشکوک یا غیر معمولی اثاثوں کی الگ سے جانچ کی جائے گی۔ اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے تحت بینکوں کو بھی افسران کے اثاثوں تک محدود رسائی دی جائے گی تاکہ مالی شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔
وزارت خزانہ نے اس پیش رفت سے بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










