کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطورِ مہمان خصوصی شرکت

کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطورِ مہمان خصوصی شرکت
کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس کے ساتھ ہی فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل گیمز کے اختتام کا باضابطہ اعلان کیا۔ تقریب میں کھلاڑیوں، آفیشلز اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اختتامی تقریب کے دوران اعلان کیا گیا کہ 36 ویں نیشنل گیمز کی میزبانی صوبہ پنجاب کرے گا، نیشنل گیمز میں مجموعی طور پر شاندار کارکردگی پر قائد اعظم ٹرافی پاکستان آرمی نے اپنے نام کی۔
پاکستان آرمی نے 35 ویں نیشنل گیمز کی ٹرافی جیتی، واپڈا دوسرے اور نیوی تیسرے نمبر پر رہی، صوبوں میں پنجاب نے پہلی اور سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان آرمی کی ٹیم کو قائد اعظم ٹرافی پیش کی، جبکہ واپڈا کی ٹیم کو رنر اپ ٹرافی سے نوازا گیا۔ اسی طرح نیشنل گیمز میں نمایاں کارکردگی پر پاکستان نیوی کو خصوصی ٹرافی دی گئی، جو فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خود عطا کی۔
تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سندھ کی ثقافت کی علامت سندھی اجرک اور ٹوپی پیش کی۔
مزید برآں، بہترین مجموعی کارکردگی پر صوبہ پنجاب کو اسپیشل ٹرافی دی گئی، جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے شاندار کارکردگی پر پاکستان پولیس کو شیلڈ سے نوازا۔
اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور نیشنل گیمز کو قومی یکجہتی اور کھیلوں کے فروغ کا اہم ذریعہ قرار دیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










