اتوار، 14-دسمبر،2025
اتوار 1447/06/23هـ (14-12-2025م)

کسی بھی صورت میں ریاستِ پاکستان کے خلاف مسلح جدوجہد کی کوئی شرعی گنجائش موجود نہیں، مفتی تقی عثمانی

13 دسمبر, 2025 14:27

نامور اسلامی اسکالر مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں ریاستِ پاکستان کے خلاف مسلح جدوجہد کی کوئی شرعی گنجائش موجود نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسکالر مفتی محمد تقی عثمانی نے پاکستان کے خلاف مسلح کارروائی کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستِ پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانا کھلی بغاوت ہے، جس کی اسلام میں کوئی اجازت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف قانوناً جرم ہیں بلکہ شرعاً بھی حرام ہیں۔

مفتی تقی عثمانی نے واضح کیا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے، اس لیے کسی بھی گروہ یا فرد کے لیے مسلح جدوجہد کے نام پر تشدد کا راستہ اختیار کرنا دینی تعلیمات کے سراسر خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام امن، نظم اور ریاستی نظام کی پاسداری کا درس دیتا ہے۔

معروف دینی اسکالر نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ بیرونی طاقتوں کے خلاف جہاد سے متعلق فتاویٰ کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ان کے مطابق ایسی تشریحات دین کی غلط تعبیر ہیں اور انتہاپسندی کو ہوا دینے کے مترادف ہیں۔

مفتی تقی عثمانی نے خبردار کیا کہ دین کے نام پر تشدد کی حمایت ایک خطرناک فتنہ ہے، جو معاشرے کو انتشار کی طرف لے جاتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔