رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی

When will Ramadan begin? Expected date revealed
فلکیاتی ماہرین کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ حسابات کے مطابق رمضان المبارک 2026 کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں کی گئی فلکیاتی تحقیق کے مطابق رمضان کا آغاز ممکنہ طور پر 19 فروری 2026 سے ہو سکتا ہے۔ تاہم حتمی اعلان چاند دیکھنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔
مصر کے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف فلکیات و جیو فزکس نے بتایا ہے کہ رجب 1447 ہجری کا آغاز 21 دسمبر 2025 سے ہونے کا امکان ہے۔ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر طہ رباہ کے مطابق رجب کا نیا چاند 20 دسمبر کی صبح قاہرہ کے وقت کے مطابق 3 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا۔ اسی دن شام کے وقت چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں۔
ڈاکٹر طہ رباہ نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں سورج غروب ہونے کے بعد چاند تقریباً 14 منٹ تک دیکھا جا سکے گا، جبکہ قاہرہ میں اس کا دورانیہ 10 منٹ ہوگا۔ عرب اور اسلامی ممالک کے دیگر دارالحکومتوں میں بھی چاند کی موجودگی ایک سے 26 منٹ تک متوقع ہے۔ البتہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں چاند سورج کے ساتھ ہی غروب ہو جائے گا، جس کے باعث وہاں رویت مشکل ہو سکتی ہے۔
رمضان 2026 کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فلکیاتی حسابات درست ثابت ہوئے تو متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہو سکتا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ 29 شعبان کو سعودی عرب میں چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔
روزوں کے دورانیے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں روزہ تقریباً 12 گھنٹے کا ہوگا۔ جیسے جیسے مہینہ آگے بڑھے گا، روزے کا دورانیہ بڑھ کر 13 گھنٹے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ مختلف ممالک میں روزے کے اوقات مقامی سورج کے حساب سے مختلف ہوں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










