پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر آ گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر آ گئی
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق عوام کے لئے اچھی خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 دسمبر 2025 سے نافذ ہونے والی نئی قیمتوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے اثرات نظر آ سکتے ہیں۔
پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی متوقع ہے، جو تقریباً 36 پیسے فی لیٹر ہو سکتی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے کیونکہ اس کی قیمت میں 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی خام تیل کی قیمتوں میں منفی رجحان برقرار رہنے کی وجہ سے مجموعی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 70 پیسے فی لیٹر تک کمی ممکن ہے۔ یہ تخمینے گزشتہ 12 روز کے عالمی قیمتوں کے ڈیٹا کی بنیاد پر لگائے گئے ہیں۔
حتمی فیصلہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ اگر یہ کمی منظور ہو جاتی ہے تو اس سے مہنگائی سے متاثرہ عوام کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










