پاکستان کی سیاست میں نئی ہلچل، ایک نئی سیاسی جماعت کا اعلان

پاکستان کی سیاست میں نئی ہلچل، ایک نئی سیاسی جماعت کا اعلان
اسلام آباد: ایک اور سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں باضابطہ رجسٹریشن حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس جماعت کا نام قرآن و سنتہ تحریک پاکستان ہے اور اس کے چیئرمین ابتسام الٰہی زہیر ہیں۔
الیکشن کمیشن نے جماعت کے اندرونی انتخابات کو بھی تسلیم کر لیا ہے، جس کے بعد یہ پارٹی آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار پائی ہے۔
یاد رہے کہ ستمبر میں بھی الیکشن کمیشن نے دو نئی جماعتوں کو رجسٹر کیا تھا۔ ان میں شامل ہیں آزاد عوام پاکستان پارٹی جس کے سربراہ محمد علی ہیں، اور تجدید نظام پارٹی جس کے چیئرمین خالد زمان ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نئی جماعتوں کے اندراج کا مقصد ملک میں جمہوری عمل کو مضبوط بنانا اور سیاسی تنوع کو فروغ دینا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










