اتوار، 14-دسمبر،2025
اتوار 1447/06/23هـ (14-12-2025م)

پاکستان، چین اقتصادی شراکت داری میں اہم پیش رفت، سولر اور ہائی ٹیک شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

14 دسمبر, 2025 09:00

پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی شراکت داری میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت پاکستان میں سولر انرجی اور ہائی ٹیک شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھل رہے ہیں۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر سہولت کاری سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے چین کی معروف کمپنی ہیبی جوہانگ انرجی ٹیکنالوجی گروپ کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں توانائی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وفد نے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔

ملاقات کے دوران ستمبر 2025 میں بیجنگ میں منعقدہ پاکستان، چین بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس کے نتائج کا بھی جائزہ لیا گیا، جس میں مختلف ترجیحی شعبوں میں 8.5 بلین امریکی ڈالر کے معاہدے اور مشترکہ منصوبے طے پائے تھے۔

چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان کو ایک محفوظ، پُرکشش اور تیزی سے ابھرتا ہوا سرمایہ کاری کا مرکز قرار دیا۔ اس موقع پر پاکستان کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے 6,000 ایکڑ زمین مختص کرنے کے فیصلے سے بھی وفد کو آگاہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق پاکستان اور چین کے بڑھتے ہوئے باہمی تعاون سے روزگار کے مواقع، برآمدات اور صنعتی ترقی میں نمایاں اضافے کی توقع ہے، جو ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔