15 دسمبر 1971: پاکستان آرمی کی قربانی، غازیوں کی زبانی

15 دسمبر 1971: پاکستان آرمی کی قربانی، غازیوں کی زبانی
ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل سلمان بیگ نے اپنی یادداشتوں میں بتایا کہ کس طرح ان کے بڑے بھائی لیفٹیننٹ سالار بیگ مشرقی پاکستان میں فرنٹ لائن پر تعینات تھے اور بھارتی فوج کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔
سلمان بیگ نے بتایا کہ میرے والد بھی فوجی تھے اور ان کا ایمان بہت پختہ تھا۔” سالار بیگ اکتوبر 1971 میں مشرقی پاکستان میں تعینات ہوئے۔ 21 نومبر 1971 کو بھارت نے ایسٹ پاکستان پر حملہ کر کے جنگ شروع کی، جس کے بعد مقامی فوجیوں اور مکتی باہنی کے درمیان کشیدہ صورتحال پیدا ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو اندازہ ہو گیا تھا کہ مکتی باہنی سے مطلوبہ کامیابی نہیں ملی۔ غریب پور میں بھارت نے 14 پنجاب اور 45 کیلوری اسکواڈرن بھیجے۔ جنگ کے دوران پاکستان آرمی نے جوابی کارروائی میں بھارت کے 6 ٹینک تباہ کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی سالار فرنٹ لائن پر تھے اور انہوں نے بھارت کے 2 ٹینک تباہ کیے۔ یہ دیکھ کر بھارتی فوج نے باقی ٹینک پیچھے ہٹا لیے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










