منگل، 16-دسمبر،2025
منگل 1447/06/25هـ (16-12-2025م)

کالعدم ٹی ایل پی رہنما کو سابق چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے پر 35 سال قید کی سزا

16 دسمبر, 2025 10:51

لاہور: سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں کالعدم ٹی ایل پی کے پیر ظہیر الحسن شاہ کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 35 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات ناقابل قبول ہیں اور قانون کی بالادستی ہر صورت قائم رہے گی۔

یاد رہے کہ یہ مقدمہ 2024 میں درج کیا گیا تھا، جب پیر ظہیر الحسن شاہ نے سابق چیف جسٹس کو دھمکیاں دی تھیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔