بے گھر ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big news for homeless employees
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے گھر صنعتی ملازمین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے نئے تعمیر شدہ فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بٹن دبا کر تقریب کا آغاز کیا اور کامیاب صنعتی ملازمین کو گھر کی ملکیت حاصل ہونے پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے ندیم طاہر نامی ورکر کو فون کر کے ذاتی طور پر مبارکباد دی اور کہا کہ اپنے گھر میں والدین کو ساتھ رکھیں کیونکہ ان کی دعاؤں سے یہ کامیابی ممکن ہوئی۔
شیخوپورہ کے قائداعظم بزنس پارک میں 700 ورکرز کے لیے بیچلر ہاسٹل کی تین ماہ میں تکمیل کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ صوبائی وزیر محنت منشا اللہ بٹ نے بتایا کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ون کے لیے 5897 ورکرز اہل قرار پائے تھے، جن میں سے قرعہ اندازی میں قصور کے صنعتی ورکرز کے لیے 480 فلیٹس اور لاہور کے ورکرز کے لیے 240 فلیٹس مخصوص کیے گئے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ آئندہ 18 ماہ میں مزید 1872 فلیٹس مکمل کیے جائیں گے۔ دوران ملازمت جاں بحق ورکرز کی بیوگان کو 3 فیصد اور اسپیشل ورکرز کو 2 فیصد کوٹہ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے بیوگان اور اسپیشل افراد کے لیے قرعہ اندازی سے الگ فلیٹس دینے اور انہیں گراؤنڈ فلور پر فراہم کرنے کے احکامات بھی دیے تاکہ ان کی آسانی اور تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
وزیر محنت کے مطابق سندر فیز ٹو میں 672، ملتان میں 656 اور وار برٹن ننکانہ صاحب میں 544 فلیٹس صنعتی ورکرز کو دیے جائیں گے۔ جھنگ اور کمالیہ میں لیبر کالونیز میں 2000 صنعتی کارکنوں کو تین مرلے کے مفت پلاٹ فراہم کیے جائیں گے، جن میں جھنگ کے 1300 اور کمالیہ کے 700 ورکرز کو انفراسٹرکچر کی ترقی کے بعد پلاٹ دیے جائیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










