بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے اچھی خبر آگئی

Good news for beneficiaries of the Benazir Income Support Program
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے بینظیر کفالت پروگرام کے تحت دی جانے والی مالی امداد میں مزید اضافے کی بھی سفارش کی ہے۔ عالمی معیار کے مقابلے میں کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی رقم اب بھی کم ہے، جس میں بتدریج اضافہ ہونا چاہیے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے اور عوام کی قوتِ خرید برقرار رکھنے کے لیے مراعات میں مناسب اضافہ کیا جا رہا ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں امدادی اسکیموں پر اخراجات میں تقریباً 20 فیصد اضافہ شامل کیا گیا ہے۔
اس اضافے کے نتیجے میں کفالت پروگرام کے تحت غیر مشروط نقد امداد بڑھائی جائے گی۔ موجودہ رقم 13 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق اس فیصلے سے کم از کم دو لاکھ نئے خاندان اس پروگرام میں شامل ہو سکیں گے۔
آئی ایم ایف کا اندازہ ہے کہ مالی سال 2026 کے اختتام تک مستفید ہونے والے خاندانوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ دو لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ فنڈ نے سفارش کی ہے کہ 2026 میں ہونے والے نئے گھریلو سروے کے بعد کفالت پروگرام کی امداد میں مزید اضافہ کیا جانا چاہیے۔
آئی ایم ایف نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ کفالت پروگرام کی رقم کو نچلے آمدنی والے خاندانوں کی مجموعی کھپت کے کم از کم 15 فیصد تک لایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ افراطِ زر کے مطابق امدادی رقم میں ایڈجسٹمنٹ جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔
فنڈ نے کنڈیشنل کیش ٹرانسفر پروگرام کی کوریج بڑھانے کی بھی سفارش کی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کنڈیشنل کیش ٹرانسفر کے لیے مختص بجٹ کا مکمل اور مؤثر استعمال نہایت اہم ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










