حکومت پی ٹی آئی کی قیادت کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے پر غور کررہی ہے، عطا تارڑ

جیل میں عمران خان کا ناشتہ غریب کے چار دن کے کھانے کے برابر ہے، عطا تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کی قیادت کو بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے پر غور کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کا رویہ بہتر ہوا ہے اور اگر پی ٹی آئی رہنما جیل کے اصولوں کی پابندی کریں تو عمران خان سے ملاقات ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں سیاسی گفتگو یا قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں ملاقات منسوخ ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیل میں عمران خان کا ناشتہ چار دن کے غریب کے کھانے کے برابر ہے اور انہیں ٹریڈ مل اور ڈیڑھ گھنٹے کی سائیکلنگ کی سہولت بھی میسر ہے۔
عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی کال پر اب لوگ باہر نہیں نکلتے اور خیبرپختونخواہ میں حکومت ہونے کے باوجود پارٹی کے ووٹر مایوسی کے باعث گھر پر ہیں۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کے امکانات پر غور کر رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










