واضح ہوچکا دہشت گردوں کا تعلق بھارت سے ہے، عطا تارڑ

It has been confirmed that the terrorists are linked to India, says Atta Tarar
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ واضح ہوچکا دہشت گردوں کا تعلق بھارت سے ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڈنی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بغیر شواہد اور تصدیق کے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کیا گیا، ڈس انفارمیشن پھیلائی گی، واقعے پر دشمن ملک کی طرف سے مذموم مہم شروع کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نے پاکستان پر جھوٹی الزام تراشی کی، واقعے کے فوری بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نے پاکستان پر الزام لگایا، جبکہ پاکستان خود طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہے، اکستان 16دسمبر کو اے پی ایس کے بڑے سانحہ سے گزرا، پاکستان دہشت گردی کی ہمیشہ مذمت کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ایک حملہ آور کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ سے نکلا، حملہ آور نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا، صرف نام کی بنیاد پر پاکستان پر الزام تراشی کی کوئی منطق نہیں، جھوٹے پروپیگنڈے سے پاکستان کو ہونے والے نقصان کا ذمہ دار کون ہوگا؟ کیا جھوٹے الزامات پر پاکستان قانونی کارروائی کا آغاز کرے؟
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حملہ آور کو سڈنی میں بھارتی ہائی کمیشن نے پاسپورٹ جاری کیا، واضح ہوچکا دہشت گردوں کا تعلق بھارت سے ہے، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، بھارت میں انتہا پسندی کو فروغ دیا جارہاہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









