سرکاری ملازمین کیلئے نئی پنشن اسکیم منظور

New pension scheme approved for government employees
سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے نئی پنشن اسکیم کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نئی پنشن اسکیم کی منظوری دی گئی، نئے منصوبے کے مطابق یہ اسکیم یکم جولائی 2024 کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین پر لاگو ہوگی۔
اجلاس میں کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ محکمہ خزانہ سندھ پنشن فنڈ مینیجرز کے ساتھ معاہدہ کرے گا۔ یہ فنڈ مینیجرز ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہوں گے۔ اسکیم کے تحت پنشن فنڈ مینیجرز چار ذیلی فنڈز کا انتظام کریں گے: منی مارکیٹ، قرضہ، ایکویٹی انڈیکس اور ایکویٹی۔
کابینہ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ قدرتی موت یا معذوری کی صورت میں ملازمین کو 10 لاکھ روپے انشورنس فراہم کی جائے گی۔ حادثاتی موت کی صورت میں انشورنس رقم 20 لاکھ روپے ہوگی۔ ساتھ ہی انشورنس رقم میں ہر سال 10 فیصد اضافہ بھی کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں مالی تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
نئی اسکیم سے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد مالی تحفظ اور انشورنس سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










