گاڑی اور موٹرسائیکل میں پیٹرول بھروانے والے صارفین کیلئے اوگرا کا اہم اعلان

OGRA makes an important announcement for car and motorcycle fuel consumers
اوگرا نے عوام کو پوری مقدار میں پیٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس مقصد کے لیے انفورسمنٹ ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں جو مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس کی جانچ کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرول پمپس پر مقدار اور معیار کی نگرانی شروع کر دی ہے۔ چیئرمین اوگرا مسرور خان نے خود انفورسمنٹ ٹیموں کے ہمراہ مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
دوروں کے دوران پیٹرول پمپس کی قانونی حیثیت، لائسنس اور دیگر ضروری دستاویزات کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کے دستیاب اسٹاک کا بھی معائنہ کیا گیا تاکہ کسی قسم کی کمی یا غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کا پتا چلایا جا سکے۔
چیئرمین اوگرا نے واضح ہدایات جاری کیں کہ تمام پیٹرول پمپس پر قوانین اور ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کم مقدار دینا یا کسی بھی قسم کی خلاف ورزی ناقابلِ برداشت ہے۔
اوگرا حکام کے مطابق قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










