حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا

The government has announced a public holiday
سندھ حکومت نے 25 دسمبر کو یومِ قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق 25 دسمبر بروز جمعرات سندھ حکومت کے ماتحت تمام دفاتر بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ صوبے بھر میں سرکاری اور نجی اسکولوں میں بھی تعطیل ہوگی۔
حکومت سندھ نے مسیحی ملازمین کیلئے 26 دسمبر کو جزوی تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے، تاکہ وہ کرسمس کی تقریبات کو بہتر انداز میں مکمل کر سکیں۔
ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ملا کر شہری ایک ساتھ 4 چھٹیاں کرسکیں گے، جس سے لوگوں کو گھروں میں آرام، خاندانوں کے ساتھ وقت گزارنے اور سفری منصوبہ بندی کا موقع مل جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










