جمعرات، 18-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/27هـ (18-12-2025م)

ڈگری کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری جج کے عہدے کیلئے نااہل قرار

18 دسمبر, 2025 15:39

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈگری تنازع کیس کی چیف جسٹس اسلام آباد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔

کراچی یونیورسٹی کے رجسٹرار نے ڈگری متعلق اوریجنل ریکارڈ پیش کیا جبکہ جسٹس طارق جہانگیری عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

جسٹس محمود جہانگیری کیخلاف کیس میں دلائل مکمل ہونے پر ججز اٹھ کر چیمبرچلے گئے۔

فیصلہ سنانے سے قبل عدالت کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی تھی، عدالت نے جسٹس طارق محمود کی ڈگری کو جعلی قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری اس ڈگری کی بنیاد پر وکیل بننے کے بھی اہل نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ڈگری تنازع کیس میں جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے بینچ پر اٹھائے گئے دونوں اعتراضات مسترد کر دیے گئے تھے اور رجسٹرار کراچی یونیورسٹی کو ایل ایل بی ڈگری کا اوریجنل ریکارڈ لے کر 18 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جسٹس جہانگیری کے چیف جسٹس پر تعصب کے اعتراض کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔