سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم فیصلہ

Big news for government employees
پاکستان حکومت سرکاری افسران کے لیے ایک محفوظ میسجنگ ایپ ’بیپ‘ متعارف کروانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
یہ ایپ چین کے وی چیٹ کی طرز پر تیار کی گئی ہے اور سرکاری معاملات کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سہولت فراہم کرے گی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے اجلاس میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سی ای او فیصل اقبال رتیال نے بتایا کہ ’بیپ‘ ایپ جون 2026 تک استعمال کے لیے دستیاب ہو جائے گی۔ اس کا مقصد سرکاری اداروں کے درمیان محفوظ اور قابل اعتماد رابطہ فراہم کرنا ہے، جبکہ آمدنی حاصل کرنا بنیادی مقصد نہیں۔
اجلاس میں وفاقی سیکریٹری آئی ٹی نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں واٹس ایپ کا استعمال زیادہ ہے لیکن اس کے ڈیٹا سرورز ملک میں موجود نہیں ہیں، جس سے ڈیٹا کی حفاظت کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ کمیٹی نے پی ٹی اے کی کوالٹی آف سروس رپورٹ پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ کی سست رفتار کے باوجود رپورٹ میں 99 فیصد اطمینان ظاہر کیا گیا، جو حقیقت کے برعکس ہے۔ پیپلز پارٹی کی رکن شرمیلا فاروقی نے مطالبہ کیا کہ آئندہ سروے آزاد اور تیسرے فریق کے ذریعے کروائے جائیں تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔
کمیٹی نے 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی میں ہدایت کی کہ قیمتیں غیر ضروری طور پر زیادہ نہ رکھی جائیں اور کسی بھی رعایت یا سہولت کو نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کی بہتری سے مشروط کیا جائے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ’بیپ‘ ایپ سے سرکاری ملازمین کو موثر، محفوظ اور قابل اعتماد رابطے کی سہولت حاصل ہوگی اور یہ حساس سرکاری معلومات کے تحفظ میں مددگار ثابت ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









