جمعرات، 18-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/27هـ (18-12-2025م)

کراچی کے علاقے سرجانی میں ایک مکان سے 25 سالہ لڑکی کی لاش برآمد

18 دسمبر, 2025 08:25

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک مکان سے 25 سالہ لڑکی کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کومل کو اس کے سابقہ منگیتر راشد نے سر پر لوہے کا پائپ مار کر قتل کیا۔ ملزم نے تقریباً 12 روز قبل یہ مکان کرائے پر لیا تھا اور وہ گزشتہ تین روز سے مقتولہ کے ساتھ وہاں رہ رہا تھا۔

پویس کا کہنا ہے کہ راشد منگنی کے بعد روزگار کے لیے دبئی چلا گیا تھا، بعد میں کومل نے کسی اور شخص سے شادی کرلی تھی اور وہ اپنے شوہر سے خلع کے لیے کیس کر رہی تھی۔

پولیس کے مطابق قتل کے بعد ملزم نے اپنی والدہ کو فون کر کے واقعے کی اطلاع دی اور پولیس کے پہنچنے سے پہلے فرار ہو گیا۔

واقعے کے وقت مقتولہ کے والدین رشتہ داروں کے ہاں گئے ہوئے تھے، جبکہ ان کا گھر جائے وقوعہ کے قریب واقع ہے۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔