کراچی کے سیوریج بحران کے حل کے لیے یورپی بینک 20 ارب روپے فراہم کرے گا

کراچی کے سیوریج بحران کے حل کے لیے یورپی بینک 20 ارب روپے فراہم کرے گا
یورپین انویسٹمنٹ بینک اور پاکستان کے درمیان کراچی میں سیوریج اور گندے پانی کی صفائی کے منصوبے کے لیے 60 ملین یورو (تقریباً 20 ارب روپے) کی مالی معاونت فراہم کرنے کے ابتدائی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
یہ معاہدہ یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں 15 ویں پاکستان-ای یو مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں طے پایا۔
اعلامیے کے مطابق اس منصوبے کے تحت یورپی بینک کی مالی مدد سے کراچی کے اہم پانی صاف کرنے والے مراکز کی بحالی اور نئے انفراسٹرکچر کی تعمیر کی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









