فیلڈ مارشل عاصم منیر کی لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف سے ملاقات
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لیبیا کا سرکاری دورہ کیا، جہاں لیبیا کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور فوجی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے عسکری روابط کو مزید مضبوط بنانے، تربیت اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے میدان میں مشترکہ تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لیبیا کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دفاعی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر لیبیا کے آرمی چیف نے بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی عسکری تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









