کراچی میں غیر ملکی پونزی اسکیم نیٹ ورک بے نقاب؛ این سی سی آئی اے اور حساس اداروں کی بڑی کارروائی

Foreign Ponzi scheme network exposed in Karachi; major operation by NCCIA and intelligence agencies
کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 اتحاد اور ڈی ایچ اے فیز 1 میں این سی سی آئی اے اور حساس اداروں نے مشترکہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان سے اہم اور حساس نوعیت کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے، جس کی بنیاد پر نیٹ ورک کے خلاف مزید قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار افراد پونزی اسکیم کے ذریعے ایک منظم اور وسیع نیٹ ورک چلا رہے تھے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے اور انہیں شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے جبکہ نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








