حکومت نے پنشنرز اور تنخواہ داروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

Government gives great news to pensioners and salaried employees
وفاقی حکومت نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر حاصل کی جانے والی پنشن سے متعلق اہم فیصلے واپس لے لیے ہیں۔
وزارت خزانہ نے بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے پر پابندی کے نوٹیفکیشن سمیت دوبارہ ملازمت کے دوران مشروط پنشن کی وصولی سے متعلق دو نوٹیفکیشنز منسوخ کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے 22 اپریل 2025 کو جاری نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے، جبکہ 19 جون 2025 کو جاری دوسرا نوٹیفکیشن بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ان نوٹیفکیشنز کی واپسی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ نیا آفس میمورنڈم وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھی بھیج دیا گیا ہے تاکہ تمام ادارے اس پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کو بیک وقت پنشن اور تنخواہ حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ اس فیصلے کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کو اپنے مالی امور میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہوگا۔
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کے تحت وفاقی ملازمین کی معاشی سیکیورٹی میں بہتری آئے گی اور دوبارہ ملازمت پر آنے والے ریٹائرڈ افسران کو پنشن کے حق سے محروم نہیں رکھا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








